حکومت 12 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے میں ناکام

جمعہ 22 مئی 2015 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) حکومت 12 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے میں ناکام ہوگئی، مقررہ ہدف کا صرف20 فیصد برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 15 مئی تک اضافی گندم برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن دیگر اقتصادی اہداف کی طرح حکومت یہ ہدف بھی حاصل نہ کرسکی، ای سی سی نے 12 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں سے 4 ماہ کے دوران صرف ایک لاکھ75 ہزار ٹن گندم برآمد کی گئی، پنجاب نے55 ڈالر اور سندھ نے 45 ڈالر فی ٹن کے حساب سے گندم برآمد کی، وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مناسب رابطہ نہ ہونے اور دیگر مسائل کی وجہ سے برآمدی ہدف کے حصول میں ناکامی ہوئی۔