جیکب آباد سٹی پولیس کی کاروائی ،موٹرسائیکل چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا، دو موٹر سائیکلیں برآمد

جمعہ 22 مئی 2015 18:07

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) جیکب آباد سٹی پولیس کی کاروائی ،موٹرسائیکل چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا، دو موٹر سائیکلیں برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کے ایس ایچ او سعید جمانی نے کاروائی کرکے شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی سعید جمانی نے بتایا کہ ملزمان ڈنگر محلہ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والی ورادات میں ملوث تھے گرفتار ملزمان احمد علی اور سلیم رند سے چوری کی گئی 2موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں مزید تفتیش جاری ہے ،آخر ی اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :