ایگزیکٹ نے تعلیمی سند کا مذاق اڑا کرعالمی طور پر جہالت کے فروغ کے لئے راہ ہموار کی،صاحبزادہ زبیر ہزاروی
جمعہ 22 مئی 2015 18:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنمااور امیر طلبہ صاحبزادہ محمد زبیر ہزاروی نے کہا ہے کہ ایگزکٹ نامی سافٹویئر کمپنی نے دنیا بھر میں پاکستان کو تعلیم کی دو نمبر سند کے حوالے سے سب سے بڑی منڈی ثابت کردیا ہے، جب اتنے بڑے ادارے اعلیٰ پیمانے پر جعلی سند کر کام کرینگے تو پھر اس ملک کے تعلیمی معیار پر کون بھروسہ کر سکتا ہے، اکثر و بیشتر اخبارات میں پاکستان کی سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں جعلی سند اور جعلی نتائج کے بارے میں خبر ملتی رہتی ہے، ایگزیکٹ نے تعلیمی سند کا مذاق اڑا کرعالمی طور پر جہالت کے فروغ کے لئے راہ ہموار کی گئی ہے، امریکی خبر رساں ادارے کو انٹر بورذ کے امتحانی مراکز کا دورہ بھی کروانا چاہے جہاں 500اور 1000 روپے میں حل شدہ کاپی فراہم کی جاتی ہے، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقل مافیا اور جعلی سند کا کاروبار باقائدہ ایک صنعت کی صورت اختیار کر چکا ہے،انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے رہنما نبیل مصطفائی نے کہا کہ اس سال انٹر بورڈ کراچی کے امتحانی مراکز میں تاریخ ساز نقل کا انتظام کیا گیا ہے، اوپر سے نیچے تک ہر شخص لفافے کے عیوض تعلیم کا سودہ کر رہا ہے، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے خصوصی طور پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی نقل مافیا عروج پر ہے، صرف پنجاب کے تعلیمی ماحول میں کچھ بہتری نظر آئی ہے، مختلف جامعات سے آئے ہوئے طلبہ سے سوال و جواب کے سیشن سے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل ذمہ داران نے خطاب کیا،
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.