سندھ میں وزیرداخلہ کے آتے ہی دہشتگردی کی لہرتشویشناک ہے ،محمداسلم ابڑو

جمعہ 22 مئی 2015 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کراچی میں دہشتگردی کی نئی لہرصوبے کے حا لات مزید خراب کررہی ہے ،وزیرداخلہ سندھ کے آتے ہی ایک بارپھرشہرسے لاشیں ملنے کاسلسلہ شروع ہوچکاہے ان خیالا ت کااظہارمسلم لیگ( ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی میں شہریوں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اسلم ابڑونے کہاکہ صوبے میں ایک عرصہ سے امن وامان کامسئلہ پیپلزپارٹی حکومت کی ناکامی ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ کے نوواردوزیرداخلہ سہیل انورسیال کے آتے ہیں کراچی میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے ،حالات سندھ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہیں سندھ کے دیگرشہروں میں بھی بدامنی عروج پرسندھ میں امن کامستقل حل تلاش کیاجائے دریں اثناء انفارمیشن سیکریٹری سندھ اسلم ابڑونے مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہوسے ان کے چچاکے انتقال پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ الل عزوجل مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔

متعلقہ عنوان :