دہشت گرد ہمیں مار رہے ،دہشت گردی کا الزام بھی ہم پر لگایا جارہا ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی

25سال سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں اس کے باجود ہمیشہ کارکنا ن کو امن پسندی کا درس دیا،صدر اہلسنت والجماعت

جمعہ 22 مئی 2015 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) اہل سنت والجماعت محب وطن پرامن مذہبی جماعت ہے دہشت گردی سے ناکبھی تعلق تھا اور نہ ہوگا ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی گزشتہ پچیس سال سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں اس کے باجود ہمیشہ کارکنا ن کو امن پسندی کا درس دیا علامہ حق نواز جھنگوی ؒ سے ڈاکٹر فیاض اور کل ہشت گردی کا نشانہ بننے والے عبدالوہاب اور ان کے بیٹوں عصمت اﷲ اور فرمان اﷲ تک سینکڑوں رہنماء دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اس کے باوجود میڈیا پر بیٹھے متعصب اینکر پرسن اور تجزیہ کار ہم پر ہی دہشت گردی کا الزام لگا رہے ہیں تجزیہ کاراور صحافی عوام کو سچ بتائیں ورنہ از خود تحقیق کریں حقائق واضح ہوجائیں گے الزام لگاتے وقت ہمارا موقف بھی سامنے رکھا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اہل سنت والجماعت علامہ اورنگزیب فاروقی نے علامہ رب نواز حنفی سے ان کے عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچنے پر مرکز اہل سنت میں استقبالیہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ رب نواز حنفی نے رینجرز کی جانب سے ائیر پورٹ کی حدود میں علامہ اورنگزیب فاروقی کو روکے رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اورنگزیب فاروقی پاکستان کے آزاد شہری اور قومی رہنماء ہیں جو ہمیشہ کارکنان کو اداروں کے احترام کا درس دیتے نظر آتے ہیں انہیں اس طرح بار بار اداروں کی جانب سے راستوں میں پریشان کرنا غیر اخلاقی عمل ہے اس کو بند کیا جائے واضح رہے رینجرز نے علامہ اورنگزیب فاروقی کوجمعہ کی صبح اس وقت ائیر پورٹ کے احاطہ میں روکے رکھا جب علامہ اورنگزیب فاروقی جماعتی دورے پر اسلام آباد جارہے تھے جس کی وجہ سے علامہ اورنگزیب فاروقی پروازکا وقت ختم ہوجانے کی صورت میں اسلام آباد نہیں جاسکے۔

متعلقہ عنوان :