موڈ میں گرانٹڈکر دیا کریں ،بعد میں ریورس کر دیں

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

جمعہ 22 مئی 2015 17:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت نو بجے کی بجائے 50منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ،آغاز پر صرف آٹھ اراکین موجود تھے٭آپ سے ڈر لگتا ہے ،کرنل بھی رہے ہیں اور وزارت داخلہ بھی آپ کے پاس ہے ‘ عامر سلطان چیمہ ٭توبہ ، توبہ ‘ویلکم ٹو دی ہاؤس ، آپ نہیں چاہتے میں ایوان میں ہلہ گلہ کروں ،شجاع خانزادہ اور میاں اسلم اقبال میں مکالمہ٭پولیس کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے سوفٹ ویئر کی تیاری کی ذمہ داری ایگزیکٹ کو سونپ دی جائے ‘ میاں اسلم اقبال٭یہ اپوزیشن لیڈر کی نشست ہے ، اسپیکر کی نشاندہی پر احسن ریاض فتیانہ اپنی نشست پر چلے گئے٭مجھ پر ،آپ پر اور ایوان میں بیٹھے بہت سے اراکین پر پنجاب یونیورسٹی کا قرض ہے ،آپ اس پر بحث کی اجازت دیدیں،کبھی تو گرانٹڈ کہہ دیا کریں‘ شیخ علاؤ الدین ٭ آپ بڑے اچھے وکیل بھی ہیں ،آپ اپنی بات کریں ،چلے اچھے نہیں درمیانے ہیں ‘موڈ میں گرانٹڈ کر دیا کریں بعد میں ریورس کر دیں شیخ علاؤ الدین کا اسپیکر سے مکالمہ٭معلوم ہے آپ آ گئے ہیں ،خوبصورت بھی ہیں آپ کو دیکھ لیا ہے ‘ اسپیکر کی پوائنٹ آف آرڈرمانگنے پر میاں طاہر سے گفتگو ٭امن و امان پر بحث کا آغاز ہونے پر وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کو باہر سے بلوایا گیا ٭میری تقریر ضرور سننی ہے ، سینئر رکن میاں محمد رفیق کی وزیر داخلہ کو باہر جاتے ہوئے روک کر درخواست ٭جس گاڑی پر ایم پی اے کی نیم پلیٹ ہوتی ہے اسے کبھی نہیں روکا جاتا ،ڈاکٹر مراد راس۔

متعلقہ عنوان :