صدر مملکت کا لاہور ائیر پورٹ آمد پر گورنر پنجاب ، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے استقبال کیا

جمعہ 22 مئی 2015 17:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کالاہور آمد پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے استقبال کیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کو اولڈ ائیر پورٹ سے انتہائی سخت سکیورٹی میں گورنر ہاؤس پہنچایا گیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔