اسلام آباد،سب ڈویژن ٹھنڈاپانی کے ایس ڈی اونے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

تھانہ نیلورکی حدود میں خصوصی ٹیم نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

جمعہ 22 مئی 2015 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سیکرٹری پانی وبجلی، چیف ایگزیکٹو آئیسکویوسف اعوان اورچیف انجینئراسلام آباد سرکٹ بخت زمان کی خصوصی ہدایت پرسب ڈویژن ٹھنڈاپانی کے ایس ڈی او جہانگیرسلیم نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،تھانہ نیلورکی حدود میں ایک شخص کیخلاف خصوصی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے چھاپے کے دوران نثارولدعبدالرشید کواس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کی لائن سے براہ راست بجلی چوری کررہاتھا جبکہ اس کامیٹرسات ماہ قبل 23ہزارروپے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اتارلیاگیاتھا جو گزشتہ روز بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا ملزم کیخلاف تھانہ نیلورمیں ایس ڈی او کی مدعیت میں ایف آئی آرنمبر45/2015 الیکٹریسٹی ایکٹ39 اے سپیشل ترمیمی آرڈیننس 2013ء کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :