مولانا فضل الرحمن کی سعودی عرب میں دہشت گردانہ واقعے کی مذمت، ہلاکتوں پر اظہار افسوس

پاکستان دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہے ،مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کیساتھ ہیں،دہشت گردوں کا مقصد سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنا ہے،بیان

جمعہ 22 مئی 2015 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب کے صوبے قطیف میں دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانہ نا صرف قابل مذمت بلکہ اسلام کے زریں اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں دہشت گردی اغیار کی مداخلت کارانہ پالیسیوں کا شاخسانہ ہے اور دہشت گرد بالواسطہ یا بلاواسطہ اغیار کے ایجنڈا کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ وغم میں برابر کے شریک ہیں۔