حکومت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد ہتھیار ڈال کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں، صوبائی وزیر داخلہ کی ایک بارپھر پیشکش

شرپسند وں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ، شر پسندوں کے تین ٹھکانے ،بارورد سے بھری تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکل بھی تباد کردی گئیں، سرفراز بگٹی کی فرینٹر کور کے ڈی آئی جی بریگیڈیئر طاہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعہ 22 مئی 2015 17:50

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) صوبائی وزیر داخلہ او رمسلم لیگ ن کے رہنماء سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو حکومت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں انکو دوبارہ پیشکش کرتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈال کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں، وزیر اعظم ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کی جار ہی ہیں جو لوگ بھی دہشتگردی میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ، دہشتگرد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کی صبح ایف سی کے سب آفس میں فرینٹر کور کے ڈی آئی جی برگیڈیر طاہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ بھی بے گناہ لوگوں کو مارینگے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جایے گی انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو حساس رپورٹنگ کرتے ہوئے خیال رکھنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں داعش کا کوئی بھی وجود نہیں یہ صرف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی معصوم کو نہیں مارا گیا جو لوگ مارے گئے ہیں وہ دہشتگردی میں ملوث تھے ایسے عناصر کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔ا نہوں نے کہا کہ آر سی ڈی شاہر ہ پر ھتی ہوئی دہشتگردی کارروائیوں کے پیش نظر گزشتہ ہفتے فرنٹیئر کور بلوچستان نے حساس اداروں کی اطلاعات پر قلات اور مستونگ کے علاقوں جوہان ، اسپلجنی اور ہر بوئی، میں کالعدم تنظیم کی کمین گاہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جس میں کمانڈر ز سمیت 20شرپسند ہلاکت اور متعدد زخمی و گرفتار ہوئے جبکہ شرپسند وں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے کارروائی میں شر پسندوں کے تین ٹھکانے بارورد سے بھری تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکل بھی تباد کردی گئیں جبکہ ان کیمپوں سے 25عدد ایس ایم جینز ، پچاس ہینڈ اور 250کلو گرام سے زائدبارود بھی برآمد کیا گیا ۔

ہلاک اور گرفتار شرپسند سیندک پروجیکٹ کے آئل ٹینکرز کو نزر آتش کرنے ، نوشکی میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فرنٹیئر کور نے گزشتہ ہفتے آوران کے علاقے مشکے میں بھی حساس اداروں کی اطلاع پر کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے شرپسند وں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 01دہشتگرد کو ہلاک جبکہ 06کو گرفتار کرلیا۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 02سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں مزکورہ دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ ، سیکورٹی ، فورسز اور ایف ڈبلیو او کے کیمپوں پر حملوں و مزدوروں کے اغواء میں ملوث تھے انہوں نے کہا کہ اسی طرح پشتون علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے خلاف حساس اداروں کی اطلاع پر وسیع پیمانے پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد فاٹا میں پاک آرمی کے پے درپے کامیابی سے ہمکنار آرپریشنز کے نتیجے میں خبیر پختونخواء سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں ژوب اور لورالائی کے پہاڑی سلسلے میں اپنے ٹھکانے منتقل کر رہے تھے ۔شدت پسند 201سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پناہ لینے اور اثر وسوخ بڑھانے کی کوشش میں مصرو ف تھے لیکن لیکن فرینٹر کور اور سیکورٹی ایجنسیز کی بر وقت کارروائیوں نے دہشتگرد کو قدم جمانے کا موقع نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ ژوب ، لورالائی، زیارت اور قلعہ سیف اﷲ کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی کی ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 2خودکش حملہ آوروں سمیت 8دہشتگرد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا گی اہے۔ جبکہ دہشتگردوں کے 5خفیہ ٹھکانوں کو تباہ اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود جن میں 12خود کش جیکٹس 6عدد آرپی جی سیون،4عدد آئی ای ڈیز ، 12عدد اینٹی پرسنل مائنز ، 6عدد بم ، 2عدد ایس ایم جیز ، بمعہ 13 مگیزین ، 50عدد ہینڈ گریننڈ ،8میٹر ز ڈیٹونیٹر ز تا ر، 1عدد ٹیلی سکوپ،4عدد موٹورولاسیٹ ،4عددبیٹری، 250راؤنڈز سنائپر اور 1 عدد سنگل بیرل راکٹ لانچر بمعہ راؤنڈ شامل ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان کے ہلاک کے ہلاک اور گرفتار دہشتگردلورالائی، سنجاوی، اور میختر میں پولیس، لیویز اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ روٹ پر عام شہریوں اور پی ٹی سی ایل اہلکاروں سمیت سرکاری ملازمین کی اغواء برائے تاوان میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ شدت پسند بیرون ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ان علاقوں میں بد امنی اور افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان میں بھی فاٹا جیسی صورتحال پیدا کرسکیں لیکن الحمد اﷲ فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں کی مثالی آپریشنز نے دہشتگردوں کے مزموم و مقاصد کو خاک میں ملا دیا ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز فرنیٹر کور بلوچستان نے حساس ادارے کی اطلاع پر قلعہ عبداﷲ کی تحصیل چمن کے علاقے رحمٰن کہول میں ایک آپریشن کیا جس میں بھاری تعدادا میں اسلحہ اور گولہ بارود جس میں 1350گلور گرام بارودی مواد میں استعمال ہونے والا کھاد، 600لیٹرز ایسڈ، 05ڈرم ایکسپلو سیو پروسیسنگ کمیکل ،3450کلو گرام کالا اور سفید ایکسپلو سیو پاؤڈر، 60بیگز ایکسپلو سیوز کلاس تھری ، 6500 سرکٹس بکس ، پرائما کارڈ 2500میٹرز ،8000 میٹرز وائرز، 700 چیف وائر،4000اائی سی اسیسٹکس 780 عدد اائی ای ڈی ایموٹ سرکٹس ، 60عدد تیار آئی ای ڈیز، 4500عدد آئی ای ڈی سرکٹس بورڈز ، 480عدد آئی ای ڈی بکس تیار شدہ 630 عدد ریموٹ کنڑول ، 75عدد تیار شدہ ڈیٹو نیٹر ز 100عدد ڈیٹو نیٹرز کیس ، 39عدد ٹائمر ،اسکرین، 04مارٹربم فیوز ،01عدد آٹلری شیل ، 450عدد بیٹری سیل،5وائرلس سیٹ، 2 گکس آئی ای ڈی کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیٹس 06عدد تخریبی اور اشتعال انگیز کتابیں اور پمفلٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کہ دہشتگرد یہ مواد صوبے میں تخریبی کارروائیوں کے لئجے استعمال کرنا چاہتے تھے ۔ لیکن سیکورٹی فورسز اور ایجنسیز کی مشترکہ کاوشوں نے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا تے ہوئے صوبے کو دہشتگردی کے لا متناہی لہر سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ آخر میں میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جن کی دن رات انتھک محنت اور قربانیوں سے صوبائی حکومت امن وامان قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اپنے اہداف کو بھر پور طریقے سے پا یہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔

فرنٹیر کور بلوچستان نے حساس اداروں کے تعاون سے رواں ماہ متعدد کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کا ختامہ اور بڑی مقدا ر میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے دہشتگردوں ، ملک دشمن عناصر اور ہمسایہ ممالک کی خفیہ اداروں کے مزموم و مقاصد کو خاک میں ملا دیا ۔

متعلقہ عنوان :