مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے قیام کیخلاف دائر درخواست پر اے کے ڈوگر سمیت تمام درخواست گزاروں کے دلائل مکمل`

جمعہ 22 مئی 2015 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر اے کے ڈوگر سمیت تمام درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اے کے ڈوگرنے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی میں صدر مملکت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے قیام کو موارائے آئین قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کا حکم دیاجائے۔تحریک انصاف کے وکیل بختیار قصوری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے فرد واحد جو کہ متاثرہ فریق بھی نہیں کمیشن کے خلاف درخواست دائر کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔عدالت نے درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا