ملکی ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے‘رانا محمد اقبال
پریس گیلری کی نو منتخب قیادت صحافتی اقدار کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام، قیام امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے‘سپیکر پنجاب اسمبلی کا پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد خطاب`
جمعہ 22 مئی 2015 17:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ صحافی حقیقت پر مبنی معیاری تنقید کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی کامیابی میں صحافت کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔شعبہ صحافت سے منسلک افراد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے خلوص اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری قمر جبار سے حلف لینے کے بعد خطاب کر تے ہوئے کیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے ممبران، سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور اسمبلی کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.