مطالبات تسلیم نہ ہوئے پنجاب میں کیبل ٹرانسمیشن بند کر دیں گے،کیبل آپریٹر
ڈیجٹیل سسٹم لگانے کیلئے5کروڑ روپے کی سرمایہ کاری درکار ہے‘ مزید ٹیکس نہیں دے سکتے‘ پریس کانفرنس
جمعہ 22 مئی 2015 17:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے آج شام چار بجے تک کیبل آپریٹرز کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو چار بجے کے بعد پنجاب بھر میں کیبل کی ٹرانسمیشن بند کر دی جائینگے۔ پنجاب کے عوام کوئی پروگرام نہیں دیکھ سکیں گے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کیپٹن (ر) عبدالجبار‘ ملک طارق‘ فرقان غیاث اور عثمان سمیت دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کیبل آپریٹروں پرجو شب خون مارا وہ کہاں کا انصاف ہے۔
حکومت ہمیں کہہ رہی ہے کہ ڈیجٹیل سسٹم لگایا جائے لیکن اس سسٹم کو لگانے کیلئے5کروڑ روپے کی سرمایہ کاری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی بہت سے ٹیکس دے رہے ہیں لہٰذا مزید ٹیکس نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے حق کیلئے لڑ رہے ہیں۔ ڈبل ٹیکسیشن کی کوئی پالیسی نہیں ہے ہم سے دو طرفہ پیسے نہ لیے جائیں بلکہ ٹیکس اتھارٹی جائز ٹیکس لے ۔ ہمارا ماہانہ بجٹ اتنا نہیں کہ دو طرفہ ٹیکس ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.