کراچی،صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کاسینٹرل پولیس آفس کا دورہ

سانحہ صفورا کیس کے ملزموں کی گرفتاری پر آئی جی کو مبارکباد ، سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہا

جمعہ 22 مئی 2015 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے امروز سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت سندھ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں پولیس اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دیگر اہم کیسز کے ساتھ ساتھ سانحہ صفورا جیسے انتہائی اہم کیس کے ملزموں کی گرفتاری پر آئی جی کو مبارکباد دی اور سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ نے سینٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور میڈیا سیل کا بھی دورہ کیا اور جملہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے سندھ پولیس کی تمام تر ممکنہ سپورٹ کی یقینی دہانی کراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت دیں کہ پولیس کو درکار ضروریات کے حوالے سے تمام تر سفارشات ترتیب دے کر برائے ملاحظہ ارسال کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت دیں کہ پولیسنگ نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن سسٹم کو بھی اب گریڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تفتیش کے جملہ امور میں جدید اور ماڈرن تیکنکس سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :