وزیراعلی پنجاب کا ترقیاتی وژن2018ملک وقوم کے لئے ایک بہترین منصوبہ ہے‘ محمدعلی میاں

جمعہ 22 مئی 2015 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) وزیراعلی پنجاب کا ترقیاتی وژن2018ملک وقم کے لئے ایک بہترین منصوبہ ہے ،ماضی میں جس طرح وزیراعلی پنجاب نے مختلف منصوبوں کو بروقت مکمل کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمدعلی میاں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس کے منصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کروانے پر ترکی کی حکومت حیران ہو گئی کہ اتنے بڑے منصوبہ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا ممکن نہیں ہے لیکن وزیر اعلی پنجاب نے اسی طرح کئی اورمنصوبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے، انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ترقیاتی وژن2018کو بھی ماضی کی طرح مکمل کریں گے بلکہ وقت سے پہلے اسکی تکمیل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے، انہو ں نے کہا کہ جس طرح پنجاب میں گورنس ہو رہی ہے اس جیسی مثال دوسرے صوبے میں نہیں ملتی ، انہو ں نے کہا کہ اگر حکومت کے9قیمتی ماہ کو ضائع نہ کیا جاتا تو بے شمار عوامی فلاح کے منصوبے مکمل ہو چکے ہو تے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ نوجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بہت جلد ایشیا کا اکنامک ٹائیگر بن کر ابھرے گا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نعروں کی نہیں بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :