پاک فوج کے جوانوں نے پشاور میں پرانا باڑہ روڈ پر منہدم ہونے والے پل کے ملبہ سے ایک لاش نکال لی

جمعہ 22 مئی 2015 16:53

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاک فوج کے جوانوں نے پشاور میں پرانا باڑہ روڈ پر منہدم ہونے والے پل کے ملبہ سے ایک لاش نکال لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج کے جوانوں کو پل کے ملبہ میں پھنسے ہوئے تین افراد کو نکالنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ گزشتہ شام سے 20 انجینئر اور 30 جوان واقعہ کے مقام پر دو ڈوزرز، دو کرینز اور ایک لوڈر کے ساتھ امدادی کام میں مصروف ہیں اور ملبہ سے باقی دو افراد کو نکالنے کے لئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :