کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دوافراد کوزخمی کردیا

جمعہ 22 مئی 2015 16:51

کوئٹہ۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دوافراد کوزخمی کردیااورملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کو کرانی روڈ ولی بابا دربار کے قریب نامعلوم مسلح فراد نے فائرنگ کرکے عبدالحامد اورغلام سرورکو زخمی کردیاجنہیں فورطورہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداددجارہی ہے فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔پولیس نے علاقے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔