کوئٹہ ،قمبرانی روڈپرریموٹ کنٹرول بم دھماکہ 8افراد زخمی

جمعہ 22 مئی 2015 16:51

کوئٹہ۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کوئٹہ علاقے کے قمبرانی روڈ پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر سیکورٹی فوسزکی گاڑی کے قریب اچانک زورداردھماکہ ہواجس کے نتیجے میں قسمت گل ،فضل اکبر،ثناء اللہ ،سعید جان ،فدامحمد ،نوراللہ ،محمد رمضان ،ایک نامعلوم شخض زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے زخمیوں کوفوری طورہسپتال منتقل کردیا جنہیں طبی امداددی جارہی ہے۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے لے کرمزید تحقیقات شروع کردی ۔بم ڈسپوزل اسکوڈ کے مطابق دھماکے کی نوعیت 80 سے 100 کلو گرام تھا۔