Live Updates

جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کے گواہوں نے عمران خان کے الزامات کی تردید کی، طلال چوہدری

جمعہ 22 مئی 2015 16:49

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جتنے گواہ بھی پیش ہوئے ہیں، نے عمران خان کے الزامات کی تردید کی ہے۔ جمعہ کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ آج تک پی ٹی آئی کے جتنے گواہ بھی کمیشن میں پیش ہوئے ہیں، انہوں نے عمران خان کے الزامات کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا کے کمیشن کے سامنے بیان کے بعد اس کیس کے غبارے سے ہوا نکلتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں وہ جتنا جھوٹ بولیں گے، عوام ان کو ووٹ کے ذریعے اتنی ہی سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو شروع سے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ہمیں تو عدالتوں پر اور تمام اداروں پر مکمل اعتماد ہے، جوڈیشل کمیشن میں عمران خان کے الزامات غلط ثابت ہو رہے ہیں، آج فافن کے سربراہ نے جو باتیں کی ہیں، پی ٹی آئی اس سے سخت پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملتان میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات