خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو سیکرٹریز کو نوٹس جاری

جمعہ 22 مئی 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری زکوة و عشر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پچیس مئی کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیر پاؤ کی درخواست پر سماعت کی سکندر شیر پاؤ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی مہم میں سرکاری مشینری کو زیر استعمال لانے کی کوشش کررہی ہے جس میں سیکرٹری عہدہ کے افسران کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے تاہم پی ٹی آئی کو ان اقدامات سے روکا جائے جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی اور مذکورہ سیکرٹری کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :