دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن میں حلقہ بندیوں کے لئے دی لمیٹیشن کمیٹی تشکیل

جمعہ 22 مئی 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن میں حلقہ بندیوں کے لئے دی لمیٹیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور ڈائریکٹر الیکشن کمیشن لاہور شریف اللہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں اور ان پر اعتراضات کی سماعت کرنے کے لئے ڈائریکٹر الیکشن کمیشن لاہور کی سربراہی میں دی لمیٹیشن کمیٹی کے نام سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی یکم جون سے آٹھ جون تک ا عتراضات نمٹائے گی اور پندرہ جون کو حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔