الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر معطل کئے گئے تینوں ریٹرننگ آفیسرز کا کیس نمٹا دیا گیا

جمعہ 22 مئی 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر معطل کئے گئے تینوں ریٹرننگ آفیسرز کی طرف سے تحریری معافی نامہ جمع کرنے کے بعد کیس نمٹا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں تین معطل ریٹرننگ آفیسران کے کیس کی سماعت ہوئی ہے الیکشن کمیشن میں تینوں معطل ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تحریری معافی نامہ جمع کرادیا ہے دوران سماعت الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ آفیسران سے استفسار کیا ہے کہ آپ کو پتا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے آپ کو سزا دی ہے تو آپ کی ملازمت ختم ہوسکتی ہے جس پر آپ کو سزا دی تو آپ کی ملازمت ختم ہوسکتی ہے جس پر آر اوز کا کہنا تھا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہمیں اس غلطی کی معافی دے دیں آئندہ شکایت موصول نہیں ہوگی جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نہعیں ہوگی جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ جمع ہونے پر کیس نمٹا دیا الیکشن کمیشن میں پیش ہونے والے تین ریٹرننگ آفیسران میں دو ایگزیکٹو انجینئر پیسکو اور ایک ایگزیکٹو انجینئر سوئی ناردرن گیس نوشہرہ شامل ہیں الیکشن کمیشن نے کنوٹنمنٹ بورڈ الیکشن میں قواعد وضوابط اور الیکشن کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر تینوں ریٹرننگ آفیسران کو چند روز قبل معطل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :