نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیڈکوارٹر کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں ، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا مطالبہ

جمعہ 22 مئی 2015 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معاملات کی ذیلی کمیٹی نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی ہے اس کے علاوہ پانچ ہزار چھ سو چھبیس رینک کی مختلف پوسٹ خالی پڑی ہوئی ہیں پٹرولنگ کے لیے گاڑیوں کی شدید کمی ہے جس کو پورا کرنا بے حد ضروری ہے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معاملات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر انجینئر حمید الحق خلیل کی زیر صدارت ہوا جس میں موٹروے پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ بلوچستان میں آٹھ سو مختلف رینک کے لوگ ٹریننگ لے رہے ہیں مگر وہاں انتظامی عہدوں پر اہم افسران تعینات ہیں اس حوالے سے سمری متعلقہ حکام کو بھجوائی جاچکی ہے اس کے علاوہ ملک میں پانچ ہزار چھ سو چھبیس مختلف عہدوں کی پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہے جن کو پورا کیا جانا ضروری ہے اس کے علاوہ پٹرولنگ کے لئے چھیالیس سو مختلف کیٹگریز کی گاڑیوں کی بے حد ضرورت ہے اس موقع پر کمیٹی کے کنوینر نے ان کی استدعا کمیٹی کو بھجوانے کی حامی بھری اس موقع پر کمیٹی کے کنوینر حمید الحق خلیل نے کہا کہ موٹروے پر مختلف وزراء کے پروٹوکول کی گاڑیاں ہوتی ہیں جس پر موٹروے حکام نے اس چیز کی تردید کی اور کہا کہ ہمارے پاس تو پہلے ہی گاڑیوں کی کمی ہے ہم کیسے پروٹوکول دے سکتے ہیں ہمارے پاس 2004-05ء کی ساٹھ سے ستر پرانی گاڑیاں ہیں ان کو بھی تبدیل کرنا لازمی ہے اس کے علاوہ موٹروے حکام نے بتایا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے بھ پچاس سے ساٹھ گاڑیوں کی استدعا آئی ہے اس حوالے سے سیکرٹری کو آگاہ کردیا ہے ذیلی کمیٹی کے کنوینر حمید الحق خلیل نے موٹروے حکام کی تمام مشکلات دور کرنے اور موٹروے بلڈنگ کی تعمیر کیلئے رقم وزارت خزانہ سے دلانے کی یقین دہانی کروائی کمیٹی میں نسیم حفیظ پانیزئی ، رمیش لال ، عبدالرحمن خان کانجو اور دیگر حکام نے شرکت کی ہے

متعلقہ عنوان :