30مئی کو عوام بلے کوووٹ دیکرعمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کوعملی جامہ پہنائیں،وزیرمال خیبرپختونخوا

جمعہ 22 مئی 2015 16:40

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) وزیرمال خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاہے کہ اسلام اورمساجدکے نام پرچندالینے والے نہیں۔سرکاری تنخواہ اورمراعات نہیں لے رہا۔30مئی کوڈیرہ اسماعیل خان کی عوام بلے کوووٹ دیکرہمارے نامزدامیدواروں کوکامیاب کرکے عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کوعملی جامہ پہنائیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ شہرکی گھاس منڈی میں یونین کونسل نمبرایک کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی کے امیدوارضلع کونسل غلام محمدسپل ایڈووکیٹ اورامیدوارتحصیل کونسل سیدتحسین علمدارایڈووکیٹ اوراللہ بخش سپل کے علاوہ علاقہ کے لوگ موجودتھے۔وزیرمال اوردیگرمہمانوں کوعلاقہ کی روایتی لنگیاں پہنائی گئیں۔

(جاری ہے)

سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ بعض لوگ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کورحمانی خیل کے قریب سے نکلنے والے گیس کے ذخائرکے حوالے سے گمراہ کررہے ہیں۔ہمیں حقیقت تسلیم کرناہوگی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں اس کی حدبندی کے حوالے سے پہلے کمیشن کی رپورٹ کے بارے مجھے بتایاگیاکہ یہ رپورٹ غلط ہے جس پرمیں نے خوددوسراکمیشن بنوایااورحدبندی کے حوالے سے جدیدخطوط پراسکی حدبندی کاتعین کرایا۔

ہماری بدقسمتی کہ حدبندی میں یہ ذخائرضلع لکی مروت کی حدودمیں ثابت ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ان ذخائرکونکالنے کیلئے لکی مروت میں کوئی راستہ نہیں ہے۔راستہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔اب میری کوشش ہے کہ ان ذخائرکیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کاراستہ استعمال کیاجائے اوراسکے لئے میری کوشش ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کواسکی پچاس فیصدرائلٹی ملے اورڈیرہ اسماعیل خان کے بیروزگارنوجوانوں کوروزگارکے مواقع مہیاہوں۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے شاہدمجھے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی ضرورت بھی پڑے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی تفریح کیلئے لیاقت پارک اوروائلڈپارک مکمل ہوگئے ہیں اورعوام کی تفریح کیلئے کھول دےئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں محکمہ مال کاریکارڈکمپیوٹرائزڈکرنیکاکام تیزی سے جاری ہے۔مردان میں ریکارڈکوکمپیوٹرائزڈکردیاگیاہے۔

اسی سال ڈیرہ اسماعیل خان محکمہ مال کاریکارڈبھی کمپیوٹرائزڈکردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کاشغرگوادرروٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان کاروٹ غائب کرایا۔ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔عمران خان ہمارالیڈرہے۔صوبے میں نظام کوٹھیک کررہاہے۔کرپشن کاخاتمہ ہورہاہے اورمیرٹ کی بنیادپربیروزگارنوجوانوں کوروزگاردیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنی ذاتی اراضی فروخت کرکے شوکت خانم ہسپتال پشاورمیں دوکمرے اپنے ذاتی پیسوں سے تعمیرکروائے ہیں۔یہ ہسپتال انشاء اللہ اس سال اپناکام شروع کردیگا۔سابق ڈپٹی سپیکرفیصل کریم کنڈی مولانافضل الرحمن کی جھولی میں بیٹھ گیا۔انہوں نے عوام کاخون چوساہے۔یہ تمام خون کے پیاسے اکھٹے ہوچکے ہیں۔لیکن ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام بیدارہے۔سہ فریقی اتحادکے امیدواروں کومستردکریگی۔

متعلقہ عنوان :