مدثر رضوی کو اپنے حلقے کی رپورٹ کے متعلق ڈرایا دھمکایا ،جہانگیر ترین

جمعہ 22 مئی 2015 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فافن کے سربراہ مدثر رضوی نے بہت اہم انکشافات کئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مدثر رضوی کوگزشتہ دو سالو ں سے فارم 14اور 15 نہیں دیئے جارہے سو سے زائد حلقے ایسے ہیں جہاں فارم 14 اور 15 نہیں دیئے گئے انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فون کرکے مدثر رضوی کو اپنے حلقے کی رپورٹ کے متعلق ڈرایا دھمکایا اور ایف آئی آر ان کیخلاف درج کروائی گئی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کے پی کے کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابھی تک جواب نہیں دیا بلکہ تیس مئی کو آخری تاریخ رکھی گئی ہے ۔