جعلی ویزہ کیس ، تین مختلف مقدمات میں ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ دیدیا گیا

جمعہ 22 مئی 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) جعلی ویزہ کیس کے تین مختلف مقدمات میں سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ جبکہ ایک ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے دائر کئے گئے جعلی ویزہ کیس کے تین مختلف مقدمات میں ایف آئی نے درخواست دی تھی کہ فاروق احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی جائے اور ملزم حسن طاہر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے جبکہ ملزم راجہ عدیل کو جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لئے درخواست دی تھی جس پر عدالت نے فاروق احمد اور حسن طاہر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی جبکہ راجہ عدیل کو جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی۔

فاروق احمد اور حسن طاہر پر جعلی ویزہ کے کاروبار کا الزام ہے جبکہ راجہ عدیل پر جعلی ویزہ کے ساتھ انسانی سمگلنگ کا بھی الزام ہے۔