قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سائبر کرائم بل پر اتفاق رائے نہ ہوسکا
جمعہ 22 مئی 2015 16:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سائبر کرائم بل پر اتفاق رائے نہ ہوسکا ۔ این جی اوز کے نمائندوں نے بل سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت کی مخالفت اور بل کی بعض شقوں پر شدید تحفظات اور آزادی اظہار رائے کے منافی قرار دیدیا ۔ آئی ٹی کمپنیوں نے سائبر کرائم کی تفتیش ایف آئی اے سے کرانے کی مخالفت کردی ہے ۔
چیئرمین کمیٹی نے بل پر مشاورت کیلئے مزید دودن دے دیئے ہیں ۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ بل کی بعض شقیں قابل اعتراض ہیں اور ان سے مسائل پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ بل پر مزید مشاورت بے حد ضروری ہے تاکہ بل موثر بنایا جاسکے این جی اوز سے تعلق رکھنے والوں نے بل کو اظہار رائے کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل میں شناخت چھپانے اور بلیک میل کرنے والوں کیلئے کوئی سزا تجویز تجویز نہیں کی گئی ہے عوام کے جذبات کو مجروح کرنے اور اشتعال دلانے والوں کیلئے کوئی سرزا نہیں تجویز کی گئی ہے چائلڈ پر نو گرافی کا ذکر نہیں ہے بل کے اندر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے یہ عوام کے جذبات پر سنسر شپ ہے آئی ایس پی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو وحاج ریاض نے کہا کہ سائبر کرائم کی تفیش ایف آئی اے یا کسی حکومتی ادارے کے پاس ہرگز نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ان کی جان بیس زیادتی کی شنوائی نہیں ہوسکے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.