ایم پی اے منور کا ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان‘ 500روپے جرمانہ کر دیا گیا

جمعہ 22 مئی 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ٹریفک وارڈن نے لاہور ایئر پورٹ کے قریب مقامی رکن پنجاب اسمبلی منور کی گاڑی کا چالان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے منور پر کار کی ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کا الزام ہے۔ وارڈن نے ایم پی اے منور کو500روپے جرمانہ کی چٹ ہاتھ میں تھمائی اور چلے گئے۔