پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر2بجے تک ملتوی

جمعہ 22 مئی 2015 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر2بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز اجلاس نہیں ہوگا۔ ارکان پنجاب اسمبلی دو چھٹیاں منانے کیلئے اپنے آبائی حلقوں وگھروں میں چلے گئے ۔