خیبر ایجنسی میں پل گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے

جمعہ 22 مئی 2015 16:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں پل گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ،ملبے تلے دبے ایک شخص کی نکال لی گئی ہے، آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق جمعہ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دو علاقوں کو ملانے والے ایک پل گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے،انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں پاک آرمی کے 20 انجینئر اور 30 جوانوں نے اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا،ترجمان کے مطابق ملبے کو ہٹانے کیلئے آرمی کے 2 بلڈوزر ،2 کرینیں اور ایک لوڈر کو بھی ریسکیو آپریشن میں استعمال کیا گیا ہے،ترجمان نے بتایا کہ ملبے سے ایک شخص کی لاش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔