سانحہ صفورا میں ملوث 4ملزمان 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 22 مئی 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا میں ملوث 4ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیاملزمان پر دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام ہے۔ سانحہ صفورا کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جہاں مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چاروں ملزمان طاہر حسین عرف زاہد بھائی، سعد عزیز عرف ٹن ٹن، ناصر احمد عرف یاسراور محمد اظہر عشرت عرف ماجد کوپولیس مقابلے کے بعد گلشن معمار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اورغیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا ہے، ملزمان سے تفتیش کرنی ہے لہٰذا ایک ماہ کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے چاروں ملزمان کو سانحہ صفورا کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا۔واضح رہے کہ ملزمان کو پولیس نے گزشتہ دنوں کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے دعوی کیا تھا کہ ملزمان سانحہ صفورا گوٹھ جس میں ایک مذہبی فرقے سے تعلق رکھنے والے 46افراد جاں بحق ہوگئے تھے،میں ملوث ہیں اور ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا گیاتھا

متعلقہ عنوان :