اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20اور 21 میں تقرریوں کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی

جمعہ 22 مئی 2015 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20اور 21 میں تقرریوں کے حوالے سے دائر درخواستوں پر وفاق کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیزصدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے ڈی آئی جی اسلام آباد آفتاب احمد چیمہ ، پولیس افسران اور دیگر بیورو کریٹس کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ ایس اے رحمان اور ایڈووکیٹ عبدالرحمان صدیقی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عبدالرحمان صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وفاق کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب جمع نہیں کیا گیا اس پر فاضل جج نے کہا کہ عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں بعد ازاں عدالت نے سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :