دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اکیلی نہیں پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے‘ بجلی پر 125ارب کی سبسڈی ختم کر نے کا حکو متی فیصلہ غر یب پر ڈرؤن حملہ ہوگا ‘حکمران بجلی اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہیں ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جا ئیگا ‘تحر یک انصاف حکومت کی عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کر یگی اور عوام حقوق کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور کی وفدسے گفتگو

جمعہ 22 مئی 2015 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اکیلی نہیں پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے‘ بجلی پر 125ارب کی سبسڈی ختم کر نے کا حکو متی فیصلہ غر یب پر ڈرؤن حملہ ہوگا ‘حکمران بجلی اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہیں ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جا ئیگا ‘تحر یک انصاف حکومت کی عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کر یگی اور عوام حقوق کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کی رکن بیگم مہناز رفیع کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام اور عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے غر یب آدمی پہلے ہی دو وقت کی روٹی اور مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ان حالات میں حکومت نے غر یبوں کو بجلی پر دی جانیوالی 125ارب کی سبسڈی ختم کر دی ہے تو پھر غر یبوں کے پاس خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں رہیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو پٹر ولیم مصنوعات سمیت دیگر شعبوں میں قیمتوں میں اضافے کی بجائے انکو ریلیف دیا جائے مگر ملک میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی باتیں ہو رہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور حکمرانوں کو مزید کسی عوام دشمن فیصلے سے گر یز کر نا چاہیے اور عام انتخابات میں قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل کر یں اور ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف افواج پاکستان نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی جنگ ہے اور جنگ میں پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔