چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت

جمعہ 22 مئی 2015 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب مین صابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر ترقی نسواں وحیدہ حمید الدین نے کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی چیف سیکرٹری پنجاب اور ایم ڈی سوئی گیس نے بھی ضابطہ اخلاق کی خاف ورزی پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت میں معافی مانگنے والی صوبائی وزیر کے وکیل نے کمیشن کو یقین دلایا کہ تمام ترقیاتی کام روک دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے مستقبل میں مکمل احتیاط برتی جائے گی مختصر سماع تکے بعد کمیشن نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :