الیکشن کمیشن کا کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی خلاف ورزیوں کا نوٹس، دو سیکرٹریز 25 مئی کو وضاحت کیلئے طلب

جمعہ 22 مئی 2015 16:26

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے کے دو سیکرٹریوں کو 25 مئی کو کمیشن کے روبرو پیش ہوکر وضاحت کیلئے طلب کرلیا ، 3 معطل آر اوز نے کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر معافی مانگ لی ، پیسکو اور سوئی گیس کے ایگزیکٹو انجینئرز نے بھی کمیشن سے معافی مانگ لی ۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 3 معطل ریٹرننگ افسران کے کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت تینوں معطل آر اوز نے کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر معافی مانگ لی ، چیف الیکشن کمشنر نے آر اوز سے سوال کیا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ کمیشن کی طرف سے سزا دینے کی صورت میں ان کی ملازمت ختم ہوسکتی ہے ، آر اوز نے جواب دیا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ، مستقبل میں ایسی شکایت نہیں ہوگی ، کمیشن نے تحریری معافی مانگنے پر کیس نمٹا دیا ، کمیشن سے تعاون نہ کرنے پر پیسکو کے دو ایگزیکٹو انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئر سوئی گیسبھی کمیشن میں پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا ، کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں کمیشن نے کے پی کے کے دو سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

کمیشن نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری عشر و زکواة کے پی کے کو 25 مئی کو کمیشن کے رو برو طلب کرلیا ۔ یہ کارروائی جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیر پاؤ کی درخواست پر کی گئی ، سکندر شیر پاؤ نے کمیشن سے استدعا کی تھی کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومت کے سرکاری وسائل کا بے تحاشہ استعمال کررہی ہے