الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کے لئے اتھارٹی قائم کردی

جمعہ 22 مئی 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے لئے اتھارٹی قائم کردی ای سی پی لاہور کے ڈائریکٹر شریف الله حلقہ بندی اتھارٹی کے سربراہ ہونگے۔ ہر تقرری کمیشن کی جانب سے جمعہ کو عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

کمیشن کے مطابق اتھارٹی مجوزہ حلقہ بندیوں پر دائر عذر داریوں کو نمٹائیں گے عذر داریاں دائر کرنے کے لئے اکیس سے تیس مئی کا وقت دیا گی اہے اتھارٹی یم سے 8جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ کرے گی جبکہ پندرہ جون کو وفاقی دارالحکومت کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔