الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تعینات تین ریٹرننگ افسروں کی تحریری معافی قبول کر کے کیس نمٹا دیا

جمعہ 22 مئی 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تعینات تین ریٹرننگ افسروں کی تحریری معافی قبول کر کے کیس نمٹا دیا، تینوں آراوز غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان کی زیر صدارت تین معطل افسران کے کیس کی سماعت ہوئی، تینوں معطل آر اوز نے تعاون نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگ لی، ریٹرننگ افسران نے یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں ایسی شکایات نہیں آئیں گی۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تحریری معافی قبول کر کے کیس نمٹا دیا، بلدیاتی انتخابات کیلئے تعینات تینوں آر اوز غفلت کے مرتکب پائے گئے تھے۔