سعودی عرب : اہل تشہیہ کی امام علی مسجد میں ایک زور دار دھماکہ ہوا، کم سے کمم تیس افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، عینی شاہد کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 16:17

سعودی عرب : اہل تشہیہ کی امام علی مسجد میں ایک زور دار دھماکہ ہوا، کم ..

سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقعہ ایک شیعہ مسجد پر خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا، ایک عینی شاہد نے بتایا کہ القدیح میں واقعہ اہل تشہیہ امام علی مسجد میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ، اس کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق اس مسجد میں 150 سے زائد افراد نماز ادا کر رہے تھے جبکہ دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں .تاحال کسی بھی کالعدم جماعت کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں یہ شیعہ مسجد پر کیا جانے والا پہلا حملہ ہے.

متعلقہ عنوان :