لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی فل بنچ نے نواز شریف کے خلاف1990میں دائر منی لانڈرنگ کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2015 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف نے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے۔پلاٹوں کی بندر بانٹ کی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلے کا اختیار عدلیہ کو حاصل نہیں،ملکی اور شرعی قوانین کے تحت الزام ثابت کرنا مدعا علیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف اس کیس میں پہلے ہی بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں لہذا ان کے بیان حلفی پر جرح کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عدالت میں پیش ہونے پراعتراض کیا اور کہا کہ سرکاری وکیل نواز شریف کے ذاتی مقدمے میں پیش نہیں ہو سکتے۔