لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد ندیم کاہلوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،شاہد ندیم کاہلوںکی تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ کی ججز کی تعداد انچاس سے بڑھ کر پچاس ہو گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2015 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے جسٹس شاہد ندیم کاہلوں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں ججز،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ،بار کے عہدیداروںاور عدالتی عملے نے شرکت کی ۔جسٹس شاہد ندیم کاہلوں کی تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد انچاس سے بڑھ کر پچاس ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس حافظ ندیم کاہلوں کو جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی تھی مگر پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو نظر انداز کر دیا تھا۔جس پر بہاولپور بار نے پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہد ندیم کاہلوں کو لاہور ہائیکورٹ کا جج بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے احکامات صادر کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :