لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر اے کے ڈوگر سمیت تمام درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکلاءکو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اے کے ڈوگرنے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی میں صدر مملکت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے قیام کو موارائے آئین قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کا حکم دیاجائے۔

تحریک انصاف کے وکیل بختیار قصوری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے فرد واحد جو کہ متاثرہ فریق بھی نہیں کمیشن کے خلاف درخواست دائر کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔عدالت نے درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت بپانچ جون تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکلاءکو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :