انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میںمیاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے مقدمے میں خاتون ڈاکٹر کا بیان قلمبند کر لیا،عدالت نے مزید گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو ایک سو چھ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالتی حکم پر خاتون ڈاکٹر نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔ایک سو چھ ملزمان کی عدالت میں پیشی کی وجہ سے کمرہ عدالت میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

وقت کی قلت اور سخت حبس کے باعث مزید گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کئے جا سکے۔ملزمان کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملزموں اور گواہوں کی بڑی تعداد کے باعث اس کیس کی سماعت کھلے کمرے میں کی جائے۔عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مزید گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :