وزیر خوراک سندھ گیان چند اسرانی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خیرپور کو معطل کردیا

جمعہ 22 مئی 2015 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک ‘ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے گندم کے خرد برد کے الزام میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خیرپور نجیب ناریجو کو معطل کرکے تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر مجھے صوبہ میں گندم اور باردانہ کے متعلق کسی بھی کرپشن کی اطلاع ملی تو میں متعلقہ افسر اور عملہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ نجیب ناریجو کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو بہت جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی اگر مذکورہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف خرد برد کے الزامات صحیح ثابت ہوئے تو ان کو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک میں غفلت ‘ نا اہلی اور کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :