کراچی، صوبائی وزیرجاوید ناگوری نے لیاری میں پانی کی شدید قلت کانوٹس لے لیا

جمعہ 22 مئی 2015 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لیاری میں پانی کے شدید بحران پرصوبائی وزیرجاویدناگوری برہم ،علاقہ مکینوں کی شکایات پرواٹربورڈکے افسران سے بازپرس کی گئی ،واٹربورڈکے افسران کے دوروزمیں پانی کامسئلہ حل کرنے کاحکم تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری کی زیرصدارت سندھ سیکریٹریٹ آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیاگیاجس کی صدارت صوبائی وزیرجاویدناگوری نے کی ،اجلاس میں واٹربورڈکے افسران اورکھڈہ فشرمین جماعت اورپیپلزپارٹی لیاری کے صدراسلم سموں کے ہمراہ پارٹی رہنماء،لاڑہ اورونگوراجماعت کے رہنماء بھی شریک تھے ،لیاری میں پانی کی شدیدقلت ہونے پرصوبائی وزیرنے واٹربورڈکے افسران سے برہمی کااظہارکیا،واٹربورڈکے افسران کوپانی کی لائنوں کامسئلہ دوروزمیں حل کرنے کانوٹس دے دیا،واٹربورڈکے چیف انجینئرعارف خان نے صوبائی وزیرکویقین دہانی کرائی کہ پانی کی لائنوں درست کرکے دوروزمیں سپلائی جاری کریں گے، وزیرجاویدناگوری نے وفد کویقین دہانی کرائی کہ لیاری کے عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے پانی کامسئلہ جلد حل ہوجائے گاگے انہوں نے واٹربورڈکے افسران کودوروزمیں لیاری کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :