کراچی ،پولیس کا ڈاکٹرذوالفقار مرز ا کے گھر پر چھاپہ ،2محافظوں کو حراست میں لے لیا

جمعہ 22 مئی 2015 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے گھر پر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8میں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ ماران کے 2محافظوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔چھاپے کے وقت ذوالفقار مرزا گھر پر موجود نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، پولیس نے ذوالفقار مرزا کے گھر میں داخل ہوکر گیٹ پر موجود گارڈز سے اسلحہ لے لیا اور ذوالفقار مرزا کے ذاتی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔ چھاپے کے وقت سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی گھر میں موجودتھیں۔واضح رہے سندھ ہائیکورٹ نے تمام مقدمات میں ذوالفقار مرزا کی ضمانت منظور کی ہے۔

متعلقہ عنوان :