ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ، گھریلو سلنڈر 40،کمرشل سلنڈر 160 روپے مہنگا

جمعہ 22 مئی 2015 16:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 30سے 40روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 120 سے 160 روپے مہنگا ہو گیا ہے ،لوکل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے ایل پی جی کی کھپت میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے گزشتہ 2ماہ سے ایل پی جی کی ایمپورٹ نا ہونے کے برابر ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی شارٹیج کا امکان ہیجبکہ آئندہ ہفتے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ حکومت تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو رمضان المبارک سے قبل گیس کا وافر سٹاک رکھنے کا پابند کرے۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی 80روپے فی کلو، 910روپے گھریلو سلنڈر،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر،رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،90روپے فی کلو1030 روپے گھریلو سلنڈر،میرپور آزاد کشمیر 95روپے فی کلو، 1090روپے گھریلو سلنڈر،راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر،گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ 110روپے کلو، 1270روپے گھریلو سلنڈر فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :