جو کوئی بھی گائے کا گوشت کھائے بغیر مرر ہا ہے اسے پاکستان چلے جانا چاہیے،بھارتی وزیر مختار عباس نقوی

جمعہ 22 مئی 2015 15:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء بھارتی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی گائے کا گوشت کھانے کے بغیر مرر ہا ہے اسے پاکستان چلے جانا چاہیے۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور مختار عباس نقوی کا کہنا تھا کہ یہ نفع یا نقصان کے بارے میں نہیں ہے یہ ایمان اور عقیدے کا مسئلہ ہے ۔

یہ ہندؤں کیلئے ایک حساس معاملہ ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ جو بھی گائے کا گوشت کھانے کے بغیر مررہے ہیں وہ پاکستان یا دوسرے عرب ممالک چلے جائیں جہاں یہ چیز دستیاب ہے ۔انکا کہنا تھاکہ یہاں تک کہ مسلمان بھی اسکے خلاف ہیں۔اقلیتوں کے معاملے پر مختار عباس نقوی کا کہنا تھاکہ نریندر مودی کی حکومت اقلیتوں میں غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلمان ترقی سے دور رہے ہیں ،ہماری حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سوشل سیکورٹی سکیمیں مسلمانوں کے لئے مدد گار ثابت ہونگی۔

متعلقہ عنوان :