”کراچی صارفین کیلئے خوشخبری“

الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے74 پیسے کمی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 22 مئی 2015 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) نیپرا نے کے الیکٹرک ٹیرف میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 74 پیسے کمی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔بجلی کی کمی کا اطلاق صرف کراچی صارفین پر ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روزنیپرا نے کراچی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق کے الیکٹر ک ٹیرف میں ایک روپے74 پیسے کی منظوری دی گئی ہے ،کے الیکٹر ک بجلی کے نرخ میں کمی فیول سرچارج ایڈجسمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے ،بجلی کی کمی کا اطلاق جون کے بلوں کی جائے گی اس حوالے سے نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :