پیپلز پارٹی کے سینیٹر لطیف انصاری سینیٹ کی نشست سے مستعفی

جمعہ 22 مئی 2015 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر لطیف انصاری نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے استعفے منظور کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی نے لطیف انصاری کی خالی نشست پر شیری رحمن کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے سینیٹر لطیف انصاری سے سینیٹ کی نشست سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد سینیٹر لطیف انصاری نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے ،رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹر لطیف انصاری کا استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شیری رحمن کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے سینیٹر لطیف انصاری نے استعفے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :