پنجاب نے کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی فرا ہمی کے لیے زرعی ادویات اور کھادوں کے سیمپل لینے کاحکم

جمعہ 22 مئی 2015 15:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پرحکومت پنجاب نے کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی کے لیے محکمہ زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ و ڈسٹرکٹ آفیسران اور پلانٹ پروٹیکشن کے زراعت آفیسران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ماہانہ زرعی ادویات اور کھادوں کے 15سیمپل لینے کاحکم دیا گیاہے۔

پاکستان زرعی ادویات درآمد کرنے والا اہم ملک ہے اور اس وقت ہمارے ہاں مقامی طورپرزرعی ادویات تیار نہیں کی جارہی ہیں بلکہ ان کے ٹیکنیکل گریڈ عوامی جمہوریہ چین، کوریا ، برطانیہ، ہالینڈ، جرمنی و دیگر ممالک سے درآمد کئے جاتے ہیں۔ اس سلسلہ میں چوہدری محمد شبیر افضل وڑائچ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع فیصل آباد نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

22مئی۔2015ء کوگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔انہوں نے بتایا کہ امسال اب تک ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادسمیت ضلع کی پانچوں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران نے زرعی ادویات کے 79 اور کھادوں کے 78سیمپل حاصل کئے ہیں۔فرٹیلائزر ٹیسٹنگ لیبارٹری سے کھادوں کے 3 نمونہ جات ملاوٹ شدہ رپورٹ ملنے پر ملزمان کے خلاف 3ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں جبکہ پیسٹی سائیڈ کا کوئی بھی سیمپل ان فٹ قرار نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اس سال اب تک13 کھاد ڈیلروں کے خلاف کھادوں کی زیادہ قیمتوں پر فروخت کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں ۔چوہدری شبیر افضل نے بتایا کہ محمد حنیف فیصل آباد ،رانا خادم حسین سمندری، چوہدری محمد شفیع تاندلیانوالہ، تاج محمد چک جھمرہ اور منظور احمد جڑانوالہ کی تحصیلوں میں بطورفرٹیلائزر اسسٹنٹ کنٹرولر اور پیسٹی سائیڈ انسپکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ منافع خوروں اور غیر معیاری ، ناقص اور ملاوٹ شدہ کھادوں اور زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے مافیا بارے معلومات ان آفیسران کو پہنچائیں تاکہ اس کاروبا ر میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :